شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(نیوزٹویو) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جری جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں