شمالی وزیرستان میں پا ک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کاحملہ،نائیک شیہد

شمالی وزیرستان(نیوزٹو یو) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پا ک فوج کی چوکی پر حملہ کرکے نائیک نورمرجان کو شہید کر دیا پاک فوج نے دہشت گردوں کی تلا ش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پاک فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں