شوگرمل کیس میں مریم نواز کوبڑا ریلیف مل گیا،نیب نے درخواست واپس لے لی

اسلام آباد(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کو شوگرمل کیس میں بڑا ریلیف مل گیاقومی احتساب بیورو(نیب) نےچیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے خلاف شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینےکی بنیاد پر نمٹا دی منگل کوچیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

 کیس کی سماعت شروع ہو ئی توقومی احتساب بیور (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی درخواست کردی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔

نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا؟ اسی کیساتھ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں