شہبازگل کی گاڑی کوٹکرمارنے والی گاڑی اورمالک کی ،شناخت ہوگئی،موٹروے پولیس،قاتلا نہ حملہ ہے،شہبازگل

اسلام آباد(نیوزٹویو) موٹروے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور اس کے مالک کی شناخت ہو گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا دعوٰی ہے کہ بہت جلد ان تک پہنچ جا ئینگےذرائع کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے ایم 2 پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ تین ساتھیوں سمیت معمولی زخمی ہو گئے۔موٹروے حکام  کے مطابق شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہو گیا تھا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے ، متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں۔موٹروے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم واقعے کی مزید تحقیقات بھی کررہی ہے ۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ موٹر وےایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدرآباد ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا، شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔ موٹروے پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے بظاہر شہباز گل کی گاڑی کا حادثہ نیچرل معلوم ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلی گاڑی کی جانب سے بروقت بریک نہ لگنا حادثے کا باعث بنا۔

جبکہ شہباز گل کا الزام ہے کہ ان کی گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر ماری گئی یہ حا دثہ نہپں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قا تلا نہ حملہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں