شہباز شریف بیرون ملک روانگی کیس میں نیاموڑ،درخواست اورفیصلہ ایک دن،سپریم کورٹ کا اظہار حیرانگی،ہا ئیکورٹ سے ریکارڈ طلب

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) سپریم کورٹ نے شہباز شریف بیرون ملک روانگی کیس میں اس بات پر حیرت کا ا ظہا رکیا ہے کہ ہائیکورٹ نے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیسے دے دیا دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کی درخواست اور عدالت کا حکم ایک دن جاری ہو ئے  عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار ہا ئیکورٹ کو ریکارڈٖ سمیت طلب کر لیا سپریم کو رٹ کےدو رکنی بنچ نے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی اٹارنی جنرل نے عدالت کی توجہ اس طرف مبذول کرا ئی کہ جس رفتار سے عدالت لگی اور حکم پر عملدرآمد کا کہا گیا وہ قبل تشویش ہے نے ریما رکس دئیے کہ اتنی جلدی سار اکام کیسے ہو گیا ہائی کورٹ میں جمعہ الوداع کے روز اعتراضات لگے اور دور بھی ہوئے  مسئلہ کسی کے بیرون ملک جانے کا نہیں عدالتی طریقہ کار کا ہے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کی دراخواست پر ہائی کورٹ کی 7 مئی کی مہر لگی ہے اٹارنی جنرل نے کہا کہ مہر کے حساب سے تو درخواست دائر بھی اسی دن ہوئی جب حکم دیا گیا جسٹس ا عجازالحسن نے کہا کہ اتنی جلدی میں سارا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ انتہائی ارجنٹ درخواست پر چیف جسٹس کی باقاعدہ تحریر ہوتی ہےجسٹس سجاد علی شا ہ نے کہا کہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جا سکتی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست واپس لینے کے حکم میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست زیرالتواء ہے توہین عدالت درخواست کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے فیصلے پر عمل کرایا جا سکتا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی حکام کی جانب سے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی شہباز شریف نے بعد میں توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ توہین عدالت سے متعلق عدالت نے کیا کہا؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر عدالت خاموش رہی جسٹس سجاد علی شاہ نے پو چھا کہ کیا شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کا سوال اب ختم ہوچکا؟ اٹا رنی جنرل نے کہا کہ معاملہ اس کے بیرون ملک جانے کا نہیں بلکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کا ہے شہباز شریف کی جانب سے درخواست دائر ہوتے ہی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کئے بغیر فیصلہ دے دیا شہباز شریف نے کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لیسٹ میں ہےعدالت نے رجسٹرا ر ہا ئیکورٹ سے رکیارڈ طلب کرلیا ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہو ئےسماعت ایک ہفتے 2جون تک  کے لیے ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں