شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کاعدالتی حکم نامہ سیکرٹری داخلہ کے نام روانہ

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مصدقہ تحریری حکم وفاقی سیکریٹری داخلہ کو بھجوا دیا ہے جو انہیں کل تک مو صول ہو جا ئے گا  عدالت کے تحریری حکم کی مصدقہ کاپی ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کا تحریری حکم عدالت کی ڈسپیچ برانچ کے ذریعے متعلقہ اداروں کو بھجوایا گیا۔دوسری جانب شہباز شریف کے وکلا کی عدالتی حکم میسنجر کے ذریعے وزارتِ داخلہ کو بھجوانے کی استدعا لاہور ہائی کورٹ نےمسترد کر دی ہےلاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کا موقف ہے کہ عدالت نے اپنے تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ یہ میسنجر سے بھیجا جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں