شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی عید تک ا لتوا میں پڑنے کا امکان ،حکومت کا عدالتی حکم کی مزاحمت کافیصلہ

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کا معا ملہ عید تک ا لتوا میں پڑنے کا امکان ہے حکومت نے اس معاملے کے حوالے سے حکمت عملی تیا ر کر لی ہے اور عدا لت کے احکاما ت کی بھر پو رمزاحمت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے سرکاری ذرا ئع کے مطابق عید کی سرکاری چھٹیوں کی و جہ سے عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد میں تاخیر ہو سکتی ہے وزارت دا خلہ اس حکم پر فوری عمل درآمد کی پا بند نہیں ہے  کیونکہ ہا ئیکورٹ نے شہباز شریف کو دو ما ہ میں ایک مرتبہ علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے وزارت داخلہ کے ذرا ئع کے مطابق عید کی سرکاری چھٹیوں کے باعث بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا حکم نا مہ و صول ہو نے کے بعد ہی ا یف آئی اے کو وزارت  دا خلہ کی جانب سے ہدا یت جا ری کی جا سکتی ہے تاہم وزارت دا خلہ ایسا کرنے کا کو ئی فوری ارادہ نہیں رکھتی ہے کیونکہ جن ا فسران کے ذریعے اس عدالتی حکم نامے پر عمل ہو نا ہے وہ چھٹیوں پر چلے گئےہیں  دوسری جا نب عدالتی ا حکامات پر عمل درآمد میں تا خیر سے اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں لیکن عید کی چھٹیوں کے باعث یہ عید کے بعد دائر کیے جانے کا ا مکان ہے ن لیگ کے ذرا ئع کے مطابق حکومتی ا رادوں کو بھا نپتے ہو ئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کے لیے فی الحا ل اپنی نشست کی بکنگ دوبارہ نہیں کرا ئی وہ وزارت دا خلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو ا حکاما ت دئیے جا نے تک اس حوا لے سے کو ئی اگلا قدم نہیں ا ٹھا ئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں