شہباز شریف کے عدالتی فیصلے پر وزیراعظم عمران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سینٹر حا فظ حسین احمد نے شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی کو ششش پر ڈیل کا شک ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے میاں کے فرار ہونے کے عدالتی فیصلے پر عمران نیازی مستعفی ہوجائیں نوازشریف کے بعد شہباز شریف کے فرار کا فیصلہ اگر وزیر اعظم کی رضامندی کے بغیر ہوا ہے تو یہ ان کے لیے شرم کا مقام ہےمولانا فضل الرحمن کو نواز شریف کے بعد شہباز شریف کو لندن بجھوانے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئےپی ڈی ایم سربراہ کو موصول شدہ بیعانہ کے تحت ایک مریضہ کی معمولی سی سرجری کے بہانے لندن بھجوانے کی ذمہ داری سر ہے حا فظ حسین ا حمد کا کہنا ہے کہرینٹل آزادی مارچ کے ذریعے میاں نواز شریف کے جعلی لیبارٹری ٹیسٹ فراڈ کا سہارا لیا گیا اور پھر 11ماہ تک باپ اور بیٹی نے خاموشی اختیار کی چھوٹے میاں کو اسلام آباد کی گلی گلی جاتے وقت صرف دو منٹ نمائشی سربراہ کے پاس جانا چاہئے تھا وہ گلدستہ تھامے استقبال کے لیے موجود تھےبڑے میاں کی فراڈ ڈیل کے ضامن شہباز شریف تھے اب چھوٹے میاں کے بھگوڑے بننے کے بعد نہ بانس رہا اور نہ اب بانسری بجے گی نواز اور شہباز کی لندن پرواز پیپلزپارٹی اور اے این پی کی علیحدگی سے نمائشی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی حالت انتہائی قابل رحم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں