شہرِلاہور میں شدید دھند، پروازوں کا شیڈول سخت متاثر

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور  میں شدید دھند نے پروازوں کا شیڈول تہس نہس کردیا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز کی دوپہر 2 بجے،ابوظبی سے لاہور پہنچنے والی پرواز  بھی دوپہر 2 بجے اور دوحا سے لاہور آنے والی پرواز کی رات 12:30  پر پہنچنے کی توقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کی روانگی دوپہر 2 بجکر 50 منٹ، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز رات ایک بجکر 15 منٹ، لاہور سے ابوظبی جانے والی پرواز کی روانگی دوپہر ساڑھے تین اور  لاہور سے دبئی جانے والی پرواز شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان  کے مطابق دھند کے باعث باکو، جدہ اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے جب کہ بیرون ملک سے آئے لاہور کے مسافر ائیرلائن کی فراہم کردہ بسوں میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں