شہریوں کے جان ومال کےتحفظ کے لیےجانیں قربان کرنےوالے شہدا ہمارا فخر ہیں،آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی

راولپنڈی(نیوز ٹویو) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں راؤ سردار علی نے جمعرات کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل ایس پیز نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ آئ جی پنجاب راؤ سردار علی خان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئ جی پنجاب کو سلامی پیش کی اس موقع پر انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں نے یادگار شہداء پر آئ جی پنجاب کو گلدستے پیش کیے۔ آئی جی پنجاب بچوں سے شفقت سے ملے اور بات چیت کی۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔آئ جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور اپنے تاثرات کو قلمبند کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر عمران عباس کے بچوں کا جذبہ قابل رشک ہے۔ شہداء کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہوئے آئ جی پنجاب راؤ سردار علی خان  کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوۓ اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ آئ جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل شاہد رحمان سکول آف فائر آرمز ٹریننگ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل کنٹرولڈ ٹارگٹ پر فائرنگ پریکٹس کی، آئ جی پنجاب نے کلوز کوارٹر بیٹل کے مظاہرے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب نے پولیس ویلفیئر مرکز کا دورہ کیا اور پولیس ویلفیئر کے اس پراجیکٹ کو سراہا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شہید کانسٹیبل الطاف حسین میس کا دورہ کیا، میس میں فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی اور  پولیس افسران و جوانوں سے بات چیت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں