شہید ٹریفک وارڈن محمد شفقات صدیق کی نماز جنازہ ادا کر دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شہید ٹریفک وارڈن محمد شفقات صدیق کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہیدٹریفک وارڈن محمد شفقات صدیق کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں بھلوٹ گوجرخان روانہ کردیا گیا۔ ٹریفک وارڈن محمد شفقات صدیق فرض کی ادائیگی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے 21 اگست کو زخمی ہوئے جو آج مورخہ 28اگست ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جام شہادت نوش فرما گئے ہیں۔ آر پی اوعمران احمر کا کہنا ہے کہ شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز /سی ٹی اورائے مظہر اقبال نے کہا کہ ہم سب ٹریفک وارڈن محمد شفقات صدیق شہید کے وارث ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ سی پی اومحمد احسن یونس نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں