شیخ رشید کی بازیابی کے لیے آر پی او نے  مزید 8 دن کی مہلت دے دی

لاہور(نیوزٹویو)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے آر پی او راولپنڈی کو مزید 8 دن کی مہلت دے دی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

 ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے عدالت سے کہا کہ 24 دن گزر گئے، شیخ رشید کا اب تک کوئی پتہ نہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے اور سی پی او راولپنڈی کہاں ہیں؟

آر پی او نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، مزید مہلت چاہیے، 

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے بیان حلفی میں تو وہ ملزم ہے، جن پولیس افسران کو ملزم بنایا گیا، ان کے خلاف اور سی ڈی آرز کی قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں