شیرانی کے جنگلات میں آگ،جدید ایرانی فائر فائٹر جہاز کو استعمال نہ کیا جا سکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ویب)فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں آگ نیچے کی طرف پھیل رہی ہے۔بیشتر رہائشیوں نے محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار کردیا ہے۔شیرانی جنگلات کی آگ سے متعلق فاریسٹ آفیسر عتیق کاکڑ نے بتایا کہ بلندیوں پر آباد 40 سے 60 خاندان آگ بجھانے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔فارسٹ آفسر عتیق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے آگ بجھانے پر قابو پانے کے لیے جدید وسائل فراہم کریں۔عتیق کاکڑ نے بتایا کہ شیرانی کے جنگلات  26 ہزار ایکڑ پر ہیں، 9ہزار ایکڑ تباہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب  علاقہ کمشنر کاکہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مہارت رکھنے والا جدید ایرانی فائر فائٹر جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ لیکن ابھی تک اس کو استعمال نہیں کیا جا سکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں