صحافی ارشد شریف کی میت پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد(نیوزٹویو)مقتول سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت قائدِ اعظم اسپتال سے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں کیا جائے گا۔اسپتال ذرائع کے مطابق پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔اسپتال ذرائع نےبتایا ہے کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا،تاہم تحریری درخواست آنے کے بعد یہ میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ارشد شریف کا جسدِ خاکی پمز منتقل کرنے سے قبل مقتول کے اہلِ خانہ بھی قائدِ اعظم اسپتال پہنچے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں