صدرپو لیس کا رکردگی

صدر ڈویژن پولیس نے ماہ اپریل 2021میں ناجائز اسلحہ کے71 مقدمات درج کر کے 45 ملزمان کو گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے07 کلاشنکوف، 10بندوق/رائفل، 55 پستول، 04 کاربین، 01چاقواوربھاری تعداد ایمونیشن برآمد کیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 57 مقدمات درج کر کے 39 ملزمان کو گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے26 کلو 484 گرام چرس، 3 کلو 700 گرام افیون، 2 کلو 160 گرام ہیروئن، 502 لیٹر شراب برآمدکی گئی،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کر کے 03 ملزمان کو گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 3 ہزار روپے، 03 موبائل فون، 03 موٹر سائیکل ودیگر آلات قماربازی برآمدکئے گئے، کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صدرڈویژن پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کیٹیگری A کے 11اشتہاریوں سمیت 75 اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے جبکہ اشتہاریوں کو پناہ اورفرار ہونے میں مدد ینے پر 05 مقدمات درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 68 مقدمات درج کیے گئے، قتل اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں 24 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں