صدر علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی الیکشن کی تاریخ کے معاملے میں خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، وہ الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے، عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں