صدر مملکت سے نگراں وزیر قانون کی ملاقات،الیکشن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزٹویو)صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کرکے انتخابات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں

صدر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

صدر علوی نے ملک میں آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں