صدر مملکت عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری دےدی

اسلام آباد (نیوزٹویو) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2022ء(منی بجٹ) پر دستخط کرکےاس کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے بعد بل نافذالعمل ہو گیا ہےضمنی مالیاتی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی ہے، انہوں نے آئین کے آرٹیکل75کے تحت منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل اپوزیشن کے شدید تحفظات اور احتجاج کے باوجود منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں