صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب،اپوزیشن کا شور شرابا،ہاتھاپائی ہوتےہوتے رہ گئی

اسلام آباد( نیوزٹویو) نئےپارلیمانی سال کےآغازپر صدر مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید شورشرابا کیا اور گو زرداری گو کے نعرے لگائےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکرایازصادق نے کی۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے جوں ہی مشترکہ اجلاس سے اپناخطاب شروع کیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں شورشرابا شروع کردیا۔
اجلاس میں اپوزیشن اراکین نےپلےکارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے۔ جبکہ پی ٹی آئی ارکان نےعمران خان کے پوسٹر اٹھائےایوان میں بیٹھے نظر آئے۔
اپوزیشن اراکین نے گو زرداری گو اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔آصف زرداری کے خطاب کے دوران پورا وقت نعرے بازی ہوتی رہی۔اپوزیشن اراکین نے باجے بھی بجائے۔
اس دوران غیرملکی سفارتکار حیران دکھائی دیئے جب کہ سیکورٹی اہلکار مسلسل الرٹ رہے۔
ایک موقع پر ڈائس کی جانب بڑھنے والے اہلکاروں کے سامنے پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل آگئے اور ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔
بلال بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی خطاب سننے والوں میں موجود تھے۔آصف ذرداری کے خطاب کے بعد اسپیکر نے سیشن ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں