صدر ن لیگ شہباز شریف کی مسیحی برداری سے نواز شریف کو ووٹ دینے کی اپیل

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم شہبا زشریف نے ملک کی مسیحی برداری سے نوازشریف کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے جمعرات کولاہور میں مسیحی عمائدین اور و بشپس صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے شہبا ز شریف نے کہا کہ آپ کاشکر گزارہوں کہ آپ نےملاقات کاموقع دیا،ماضی میں بھی ایسے اجتماع ہوئے ہیں،انہوں نے ماضی میں ہونے والےتلخ واقعات کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہایسے واقعات کی تلخیاں دیرتک رہتی ہیں ،ہماری ہندوبرادری، سکھ برادری ودیگرکوامن سےرہنےکاحق ہے،
اقلیتوں کوتمام حقوق حاصل ہیں ،نوازشریف نے اقلیتوں سےہمیشہ محبت کارشتہ جوڑا،میں نےاپنےدورمیں ایسےواقعات کرنیوالوں کوکٹہرےمیں لانےکی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم حضرت عیسیٰ کوہم بطورمسلمان پیغمبرمانتےہیں،ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کی ہم تحسین کرتے ہیں ،مسیحی برادری کاملکی ترقی میں اہم کردارہے حزب اختلاف میں بھی آپ کےفنکشنز میں آتے رہےہیں ،اللہ نےموقع دیاتوآپ کےساتھ بیٹھیں گےیہاں بڑی تعداد میں مسیحی برادری بستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامران مائیکل سینیٹر،وفاقی وزیربنے،ہم نےان برادریوں کواہم عہدےدیئے۔حلقوں میں آپ کی کمیونٹی کےلوگ موجودہیں آپ سےگزارش ہےنوازشریف کوسامنےرکھ کرووٹ کریں،مسلم لیگ ن کےامیدواروں کوووٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں