صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے، کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا راستہ موڑ دیا ہے۔اقوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ اور پابندیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ کم از کم 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں، ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں