صوبے بھر میں کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ، مراد علی شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے بھر میں کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  امتحانات کو بھی آگے بڑھانے کیلئے کہا ہے اور اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں جبکہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے اعلان کیا تھاکہ پہلے بارہویں اور اس کے بعد گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں  31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں