طالبان قیادت کی مجاہدین کو کابل میں داخل ہو کرشہرکا امن وامان اورسکیورٹی سنبھالنےکی ہدایت،ذبیح اللہ مجاہد

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغان طالبان قیادت نے مجاہدین کو کابل میں داخل ہو کر شہر کی سکیورٹی سنبھالنے کاحکم دے دیا ہے کسی کو نقصان نہ پہنچانے اورکسی گھر میں داخل نہ ہونے کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں یہ ہدایات اس وقت دی گئیں ہیں جب یہ اطلاعات ملیں کہ افغان صدرافغانستان چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد پولیس اہلکارڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے اور شہر میں لوٹ مار کے واقعات شروع ہو گئے تھے امن وامان کی خراب صورتحا ل کو دیکھتے ہو ئے طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو کابل میں داخل ہو کر امن وا مان برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ سے ’امارت اسلامیہ‘ کا بیان شیئر کیا ہے کہ جس میں طالبان جنگجوؤں کو شہر میں داخلے کی ہدایت کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ وہ  کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں، کسی کو ہراساں نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچائیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے  قبل امارات اسلامی کی جانب سے آج صبح یہ پیغام دیا گیاتھا کہ طالبان جنگجو کابل میں نہ داخل ہوں لیکن اب یہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس نے سکیورٹی فراہم کرنے کا کام چھوڑ دیا ہے وزارتیں خالی ہو گئی ہیں اور کابل کی سیکیورٹی ادارے کے افسران بھاگ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز فرائض سرانجام نہیں دے رہے، انتشار اور چوری ڈکیتی روکنے کیلئے طالبان کو کابل شہر میں داخلے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کابل کے شہری مجاہدین سے خوفزدہ نہ ہوں، طالبان شہر کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں گے۔مجا ہدین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں