طالبان کا افغان حکومت سے غیرمشروط سرنڈر کا مطالبہ،افغان حکام کا بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان کے حوالے

کابل(نیوزٹویو) طالبان نے افغان حکومت سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کر دیا ہے طالبان مذاکرات کار کے ساتھ افغان حکومت کی جانب سے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ  مذاکرات کررہے ہیں جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کی پیش کش کی ہے اورطالبان سے محفوظ راستہ مانگاہے جس پر طالبان نے کو ئی ردعمل نہیں دیا ہےادھرافغان حکومت نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد طالبان نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے بگرام ایئربیس پرپانچ ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں اکثریت طالبان اور القاعدہ کی ہے۔دوسری جانب افغانستان کی محصور حکومت کو امید ہے کہ انتقال اقتدار کے لیے  ایک عارضی حکومت قائم کی جائے گی تاہم حکومت کے پاس آپشن بہت محدود رہ گئے ہیں۔  دوسری جانب طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے قطرکے ٹی وی چینل کو بتایا ہےکہ طالبان کابل شہر کی پرامن منتقلی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن انہوں نے طالبان اور حکومت کے درمیان کسی طرح کے مذاکرات کی تفصیل دینے سے انکار کیا۔ لیکن جب بار بار پوچھا گیا کہ طالبان کس قسم کا معاہدہ چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے غیر مشروط سرنڈر چاہتے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق طالبان مذاکرات کار افغان صدارتی محل روانہ ہو گئے ہیں افغان سرکاری عہدیدار کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے مذاکرات سابق صدر حامد کرزئی اور افغان اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کر رہے ہیں عہدیدارکے مطابق عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی بظاہر تناؤ میں نظر آتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں