طور خم بارڈر پر لینڈسلائیڈنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)آرمی اور  ایف سی کی امدادی ٹیموں نے لینڈسلائیڈنگ کے بعد بند ہونے والا طورخم بارڈر پر سڑک کا بیشتر حصہ کلیئر کردیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد  جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے مزید افرادکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 18 کنٹینر ملبےسے نکالےگئے ہیں اور  15 سے زائدکنٹینر اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

آرمی انجینیئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آلات اور مشینری کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی امدادی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

یاد رہےکہ طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پیر کی رات 2 بجے پہاڑی تودا گرنے سے متعدد ٹرک دب گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں