عائشہ خان نے کیسے منائی اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی متعدد تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ نور کی دوسری سالگرہ  اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں سالگرہ کا دن یاد گار بنانے کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔عائشہ خان  نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی  متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ خود بھی نظر آ رہی ہیں مگر اُن کے شوہر میجر عقبیٰ خان موجود نہیں ہیں۔عائشہ خان کی اس پوسٹ پر اُن کی بیٹی کو شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔اس سے قبل عائشہ خان کی جانب سے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں بھی  اسلامی تاریخ کے مطابق اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی گئی تھی۔عائشہ خان نے اپنی ایک مختصر سی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کی بیٹی کو اسلامی تاریخ کے مطابق دوسری سالگرہ مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں