عاصم منیر اورعمران خان فیصل آباد میں‌مد مقابل

فیصل آباد(نیوزٹویو) 8فروری کے الیکشن میں عمران خان اورعاصم مینرمیں مقابلہ ہوگا فیصل آباد کے حلقہ این اے 99 میں جہاں عاصم منیر اور عمران خان ایک دوسرے کے خلاف انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔
لیکن یہ وہ عاصم منیر اور عمران خان نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔
جن دو شخصیات کا ہم ذکر کر رہے ہیں یہ وہ اصل عمران خان اور آرمی چیف عاصم منیر نہیں، بلکہ ان کے ہم نام ہیں جو آٹھ فروری کے دن فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔
فیصل آباد میں عاصم منیر جماعتِ اسلامی کے امیدوار ہیں جو ”ترازو“ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، جبکہ ان کے مدِمقابل تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عمران خان ہیں جن کا انتخابی نشان ”کرین“ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں