عاطف اسلم کا ماہِ رمضان میں مداحوں کے لیے’اللہ ہو اللہ‘ کلام کا تحفہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اس سال 2024 رمضان میں ’اللہ ہواللہ‘ کے کلام کےساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں ۔
گلوکار عاطف اسلم اس سے قبل تاجدار حرم ،مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام ، اور وہی خداہے جیسے شہرت یافتہ کلام پیش کر چکے ہیں۔
حالیہ کلام میں عاطف اسلم کی جادوئی آواز اور تاریخی بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ۔
اس کی ویڈیو کے ڈائریکٹر جامی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرصائمہ ہیں۔ کلام کی کمپوزیشن احسن پرویزنے دی ہے۔
عاطف اسلم کی مسحورکن آواز ہمیشہ سننے والوں کو سحرزدہ کر دیتی ہے ۔کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد عاطف اسلم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔اور ہر قسم کے گانے گا کر ایک ورسٹائل سنگر ہونے کاثبوت دیااور لوگوں کے دل جیتے۔
عاطف اسلم نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی اپنے منفرد آواز ،اسٹائل اور گائیکی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح، بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کے لئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں ، یہ کلام انہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں ۔
عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں