عاقب جاوید سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو)سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کوچ کے لیے سابق پاکستانی کرکٹر عاقب کی خدمات حاصل کرلیں۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کیلئے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں