عالمی برادری کو افغانستان اوراس کے عوام سے تعاون کرنا ہوگا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرناہوگا ہم افغانستان کی سالمیت اورخود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہےاس تبدیلی کا بغور جائزہ لیاجارہاہےافغانستان کی صورتحال پر ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں افغانستان  کی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال ہوئی۔ اب یقینی بنایاجائےافغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔افغانستان  کی صورتحال پیچیدہ  اورمشکل ہے ۔ افغانستان طویل عرصے سے جنگ میں رہا۔ افغانستان کےعوام 40 سال سےمشکلات کاشکارہیں، اب وقت ہے کہ عالمی برادری ان کا ساتھ دےانہوں نے کہا کہ  افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ افغانستان سے متعلق کی جانے والی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں ، وہاں کوئی خونریزی نہیں ہوئی۔ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ، عالمی برادری بھی اس صورتحال میں ساتھ دے طالبان نےعبوری کابینہ کااعلان کیاہے۔ امید ہے کہ طالبان اپنی کہی ہوئی باتوں پر پوری طرح عمل کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کی دعوت پرآج افغانستان کے تمام ہمسائیہ ممالک افغان صورتحال پر غور کے لیے ورچوئل کانفرنس میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں