عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی دسمبر میں مصروفیات ترک، قیاس آرائیاں جاری

بھارت (نیوز ویب )بالی وڈ کی مایہ ناز اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ جوڑا سال کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار جوڑے نے دسمبر میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں اور رنبیر کپور نے اپنی فلم کی شوٹنگ بھی دسمبر کی بجائے جنوری میں کردی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں قریبی دوست رواں ماہ کے دسمبر تک شادی کرلیں گے تاہم اب عالیہ اور رنبیر کے حوالے سے یہ بھی یہ ہی خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبر کی تصدیق کیلئے کرینہ کپور کے والد اور رنبیر کے تایا رندھیر کپور سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے  تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔رندھیر کپور نے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا نا میں نے یہ خبر سنی ہے۔ جب ان کی شادی ہونا ہوگی تو ہوجائے گی۔یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، دونوں نے گزشتہ برس شادی کرنی تھی لیکن کووڈ 19 کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ ترک کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں