عام انتخابات، اسلام آباد میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے،

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 میں پولنگ میٹیریل متعلقہ حلقے کو دیا جارہا ہے۔

تمام پریزنٹنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ میٹیریل جس میں بلٹ بکس ، بلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریزنٹنگ افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں