عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق،ساڑھے6سال بعد سٹاک ایکسچینج53ہزارپوائنٹس کی حدعبورکرگیا

کراچی(نیوزٹویو) عام انتخابات کی تاریخ پرصدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس ریکارڈ توڑتے ہوئے 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 53 ہزار 263.07 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا تھا جبکہ گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوگیا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 مئی 2017 کے بعد انڈیکس کی یہ بلند ترین سطح ہے

کے ایس ای انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری روز مجموعی طور پر 466.27 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 123.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 34 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اور سیاسی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں