عدالت آرٹیکل 69کےتحت سپیکرکی رولنگ پرنوٹس نہیں لے سکتی،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کو سپیکرکی رولنگ پر نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے ،عدالت نے پیپلزپارٹی کی رولنگ کیخلاف اسٹے کی درخواست مسترد کردی،اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنے کیس کورکھنے کاموقع ملے گا ۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں،سڑکوں پرہوتے ہیں،ان کے چہرے اترے ہوئے ہیں،آنکھوں میں آنسو ہیں، چوں چوں کامربہ چاہتاتھاحکومت چلی جائے،حکومت چلی گئی، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 90روزمیں الیکشن ہونے ہیں، پی ٹی آئی آپ کو چیلنج کر رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ تخت پاکستان کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے باہر سے نہیں ہو گا، شہباز شریف نے جو الفاظ اپنے لیے بولنے تھے قوم کیلئے بول دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں