عدالت کا فیصلہ قبول،وزیراعظم نےالیکشن کا خط لکھاتومشاورت کےبعدفیصلہ کروں گا،شہبازشریف

اسلام آباد(نیوزٹویو)پا کستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں عمران نیازی نے جمہوریت کے پودے کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہمارا مطالبہ قبل از وقت نہیں بلکہ شفاف الیکشن تھاعمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا ملک میں خلاءپیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔ پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔ ملک میں خلا پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا انہوں نے کہا کہ فاشسٹ وزیراعظم نے کبھی میرے کسی خط کا جواب نہیں دیا، جب فاشسٹ وزیراعظم الیکشن کے حوالے سے خط لکھے گا تو مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، فیصلے پر اتفاق ہو یا نہ ہو، عدالت کے فیصلے کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں