عدالت کی پولیس کوعمران خان سے جیل میں جناح ہاوس کیس میں تحقیقات اورگرفتاری کی اجازت

لاہور(نیوزٹویو)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے  پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان  سے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انویسٹی گیشن پولیس نے  عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست کو منظور کرلیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت سزا سنائی گی تھی اور وہ اٹک جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں