عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدلیہ مخالف بیانات پر  معافی مانگنے کے حوالے سے بات کی ہے۔اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا تاہم یہ کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ عمران خان کے وکلا کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق  پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ جو حکومت تبدیل کی گئی اس میں براہ راست پی ڈی ایم کے چند سیاستدان شامل تھے۔باہر بیٹھ کر اس کی منصوبہ بندی کی گئی اور  بیرونی تعلقات استعمال کیے گئے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں واضح بیرونی مداخلت نظر آئی ہے۔ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر ہمارا ساتھ دیتی تو  یہ تبدیلی نہ ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں