علیم خان گروپ کا وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیےپرویزالہیٰ کی حمایت کرنے سے انکار

لا ہور(نیوزٹویو) علیم خان گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدپرویزالہیٰ کی حمایت کرنے سے انکا ر کر دیا ہےعبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان و صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے چوہدری پرویز الہی گروپ کواپنا جواب بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے،ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے،اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے پہلے 4سال بے ایمان، نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الہٰی کو نامزد کر دیا۔عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے، پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اب پرویز الہی کو نامزد کر دیا۔ میاں خالد محمود نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا۔تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے انہوں نے کہا کہ اگرنیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی،وہ یہ کام گزشتہ42سال سے کر رہے ہیں۔خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لئے آپ نے 25سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟

علیم خان گروپ کے ترجمان  نے کہا کہ آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ انہیں نامزد کر دیاجنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔رین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں،امید ہے وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ میاں خالد محمود نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لئے بہت قربانیاں ہیں، اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں