علی امین گنڈا پور کو سیشن کورٹ بھکر میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعہ ختم ہونے پر علی امین کو آج سول عدالت میں پیش کیا ہے، گزشتہ شب طبیعت خرابی پر انہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی

لاہور پولیس بھی ایس پی آفتاب کی قیادت میں سیشن کورٹ بھکر پہنچ گئی۔

پولیس نے کہا کہ تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین مطلوب ہیں۔

لاہور پولیس نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ریمانڈ پر حوالگی کے لیے درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں