عمران خان ،اعظم خان اورساتھی وزراکی سائفرسے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان ان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان اورساتھی وزرا کی ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کی ذمہ داری وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سونپ دی ہے ایف آئی اے سینیئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گی جبکہ ایف آئی اے کو اجازت دی گئی ہے  کہ وہ حساس اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے اتوارکو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق مبینہ آڈیو لیکس پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔اتوار کے روز وفاقی کابینہ نے ’سرکولیشن‘ کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے عمران خان کے دور کے وزراء اور سابق سیکرٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کمیٹی نے متفقہ سفارش کی تھی کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں لہذا قانونی کارروائی لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں