عمران خان ،بشریٰ بی بی کا جھوٹ 24گھنٹے میں بے نقاب،زہر دینےکاثبوت نہیں ملا،وزیراطلاعات پنجاب

لا ہور(نیوزٹویو)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا۔سابق خاتون اول بشری بی بی کو زہر دینے یا ٹوائیلٹ کلینرکے قطرے کھانے میں ملانے کے شواہد نہیں ملے، آج جمعرات کو اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا پمزکے 4 سینئر ڈاکٹرز نے آج بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، بشری بی بی کو شکایت تھی کہ کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم کےچیک اپ کے بعد واضح ہوگیا دونوں میاں بیوی عادتا جھوٹے ہیں، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نےالگ الگ بیانات دےکر بھی خود کوجھوٹا ثابت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہرکی باتیں کرتے تھے لیکن بشریٰ بی بی کو جھوٹ بولتے تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے، دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں