عمران خان آج مختلف کیسز میں پیشی کیلئے اسلام آباد نہیں آئیں گے

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختلف عدالتوں میں کیسز میں پیشی کے لیے اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تین مختلف عدالتوں میں عمران خان کے کیس مقرر ہیں، عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائرکی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواستیں سکیورٹی وجوہات اور سیاسی نوعیت کے مقدمات کے باعث دائر کی جائیں گی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم میں وکلا سلمان صفدر اور فیصل چوہدری مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں