عمران خان جس پر انگلی رکھے گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان جس پر انگلی رکھے گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔
اپنے حلقے این اے 10 میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے اور ووٹ ڈالنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا، انتظامیہ تعاون کرے، ووٹرز باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔
وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔ بانی چیئرمین عوام کی خاطر جیل میں ہیں۔ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک معاملہ ہے، انٹرنیٹ سروس بند کر دینے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں، لوگوں کا جوش و خروش پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں