عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی آج سماعت میں کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کر رہا ہے

ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف عمران خان کی درخواست عدالتِ عالیہ میں دائر ہے۔

اس موقع پر عدالتِ عالیہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں