عمران خان نے جو گناہ کیا اس کی سزااسے ملےگی،وزیرداخلہ راناثنااللہ

فیصل آباد(نیوزٹویو)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو گناہ کیا ہے اس کی سزا اسے ملے گی ایک آدمی قوم کے دفاع پر حملہ آورہوچودہ14 ماہ کی حکومت پل صراط سے کم نہیں تھی، آج بھی پاکستان مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہے شیر کامیاب ہو گا تو پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔ ستیانہ روڈ بائی پاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم یہاں 2 منصوبوں کے افتتاح کیلئے تشریف لائے ہیں، ان دو منصوبوں کی لاگت 10 ارب روپے ہے، 1997 اور 1998 میں شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کیا گیا، شہباز شریف نے اپنے آپ کو خادم پنجاب بنانے میں خدمت سمجھی، ستیانہ روڈ فیصل آباد کو لاہور ملتان موٹروے سے لنک کرے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے فیصل آباد سے محبت کی ہے، کوئی ایک کام بھی ایسا نہیں جو گزشتہ 4 سال میں ہوا ہو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، مدینہ یونیورسٹی، پنجاب میڈیکل کالج یونیورسٹی شہباز شریف نے فیصل آباد کو دی ہیں، ڈی ایچ کیو کو دوگناہ کیا گیا، سمن آباد ہسپتال، پیپلز کالونی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال شہباز شریف کا فیصل آباد کو تحفہ ہیں۔ فیصل آباد سے ان میگا پراجیکٹس کو نکال دیں تو پھر بچتا کیا ہے؟، نواز شریف نے مسلم لیگ کو ایک عام آدمی کی جماعت بنایا، خدمت کا تصور شہباز شریف نے کر کے دکھایا، ملک میں بجلی کے کارخانے لگائے گئے، چائنیز نے شہباز شریف کو شہباز سپیڈ کا نام دیا، سیاست اور خدمت کا امتزاج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، ہمارے خلاف سازش ہوئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سازش کے نتیجے میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا، 2018 کا الیکشن چرایا گیا، ملک میں فتنے کو مسلط کیا گیا، گزشتہ 4 سال میں کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں کیا، منصوبوں سے ہمارے نام کی تختی اتار کر اپنے نام کی تختی لگائی گئی، پوری قوم سوچ رہی تھی بھارت ایٹمی طاقت بن گیا ہے، پوری دنیا اور امریکا کا صدر پانچ پانچ فون کر رہا تھا خبردار آپ نے ایٹمی دھماکے کیے۔ نواز شریف نے امریکا کے پانچ ٹیلی فونز کے جواب میں 6 اٹیمی دھماکے کیے، اب یہ کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تم نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ہے، ایک آدمی قوم کے دفاع پر حملہ آور ہوا، اب کہتے ہیں میں نے الیکشن لڑنا ہے میرے خلاف کوئی کیس نہ بنایا جائے، جو انہوں نے گناہ کیا ہے اس کی سزا ان کو ملے گی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں