عمران خان نے 22کروڑعوام کو دھوکہ دیا،پا نامہ ہویا پینڈوراان میں صرف تین جماعتوں کے نام ہیں،امیرجماعت اسلامی،سراج الحق

اسلام آباد(نیوزٹویو) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو دھوکہ دیا جو نوجوان انہیں اقتدار میں لا ئے وہی  انہیں نکالیں گے چینی مافیا، گندم مافیا اور پیٹرول مافیا نے اربوں روپے عوام سے بٹورے۔کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بناسکتی ہے بلدیاتی اداروں اوراسمبلیوں میں نمائندگی  کے باوجود پناما ہو یا پنڈورا پیپرز انہی تین جماعتوں کے لوگوں کانام ہیں۔ جماعت اسلامی کے کسی رکن پر کو ئی الزام نہیں ڈی چوک میں مہنگائی کے خلاف یوتھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ حکومت کو بھرپور وارننگ دے دی ہے ،حکومت نے کرتوت ٹھیک نہ کئے تو قوم کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔ خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اورکہا کہ کچھ عرصہ بعد نوجوانوں کو ڈی چوک بلائینگے اور اگلی بار نوجوان گھر والوں کو ساتھ لیکر ڈی چوک آئیں۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں مہنگائی کے خلاف مارچ اسلام آباد پہنچا توکارکنوں نے ڈی چوک میں لگی خاردارتاریں اور رکاوٹیں ہٹا کردھرنا دے دیا جس پر ڈی چوک پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی بھی کوشش کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی چوک پر خطاب میں کہا کہ ہم انہیں وارننگ دینےآئےہیں انہیں بتانے آئیں ہے کہ ملک چلانا آپ کےبس کی بات نہیں، ہم دھاندلی نہیں شفاف الیکشن اور ملک میں حقیقی جمہوری نظام چاہتےہیں انہوں نےکہا کہ حکومت نے جادوئی مشین لانے کا فیصلہ کیا ہےای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ یہ جادوئی مشین عوام پر مسلط کرنا چاہتےہیں۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو کرپشن فری بناسکتی ہے،جماعت اسلامی ووٹ سے ملک میں انقلاب لائےگی،نااہل حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی،بیروزگاری کا تحفہ دیا،نوجوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ ملک کی اصل قوت ہیں،آپ نے کشمیر کےساتھ غداری کی،اس وقت ایک نہیں دو پاکستان ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی سرکار ملک کو 30سال پیچھے لے گئی ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔پٹرول مافیا نے تین سو پچاس ارب، ایل این جی مافیا نے سو ارب کمالئے اور عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی ہونی چاہیئے،حکومت نے پہلے نوجوانوں سےہاتھ کیا اب اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکا دینا چاہتےہیں اس حکومت میں آٹے کی قیمت میں 80 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ ہوا  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے چار ارب ڈالرز کی خیرات ملی تو پتہ چلا کہ یہ خیرات بھی سود پر ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں