عمران خان کا9مئی کےواقعات میں ملوث ہونےکےالزامات سے انکار،جےآئی ٹی کودھمکی

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے تفتیش میں نو9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے سےمتعلق لگائے جانے والے تمام الزامات سے انکار کردیا ہے اوران کو بتایا ہے کہ گھیراؤ جلاؤ کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کو ئی تعلق نہیں تھا سابق وزیراعظم ہفتہ کو نو9 مئی سےمتعلق مقدمات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،   چیئرمین پی ٹی آئی ایک  گھنٹہ اندر رہے اور ان سے تمام سوالات کا نفرنس روم میں کیےگئے۔ جے آئی ٹی ارکان کا پی ٹی آئی چیئرمین  سے کہنا تھا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے  سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا ٹارگٹ اور طریقہ واردات ایک تھا ثبوت ہیں کہ آپ نے کارکنوں کو مشتعل کیا اور احکامات دئیے،  اس کی پلاننگ تھی یا اتفاق ؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے کسی سے کچھ نہیں کہا ، سب مرضی سے مختلف مقامات پر گئے ،جو ہوا اس میں پلاننگ نہیں تھی ۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا اور کہا یہ میرے لوگ نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واپس آؤں گا اور آپ کو تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنےکل پہلی بار پیش ہوئے تھے، انہیں لاہور کے قلعہ گجر پولیس ہیڈکوارٹرز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں