عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،کورٹ روم کے باہر کاز لسٹ آویزاں

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملےکے نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، ہائیکورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ کیس سنے گا جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی بینچ کا حصہ ہیں۔عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ کورٹ روم کے باہرآویزاں کردی گئی ہے جب کہ اس کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی عدالت طلب کیا گیا ہےا۔س سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلد شوکاز نوٹس جاری ہونےکا امکان ہے۔دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل نے کیس میں متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کے لیے عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ماضی میں عمران خان کی عدلیہ مخالف تقاریر اور بیانات کا ریکارڈ بھی جمع کرانا چاہتا  ہوں، ان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں لہٰذا عدالت عمران خان کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پربیانات کی ویڈیوز ریکارڈ پر لانے اور کمرہ عداالت میں چلانے کی اجازت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں