عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کانام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کردیا گیا ہے ان کا نام قومی احتساب بیورو کی سفارش پر 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کے کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔
، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں آج بشریٰ بی بی نیب ملیوڈی آفس پیش ہوئی تھیں۔نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا، انہیں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس دوران ان سے مختلف سوالات زبانی بھی پوچھے گئے نیب ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مطمئن کرنے میں ناکام رہیں واضح رہے بشریٰ بی بی 15نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں