عمران خان کی 8مقدمات میں عبوری ضمانت میں2ہفتوں کی توسیع

اسلام آباد(نیوزٹویو) عدالت عالیہ اسلام آبادنے سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 8مقدمات میں عبوری ضمانت میں دوہفتوں کی توسیع کردی ہے منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمران خان کی ایک دن کے لیےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں بھی 3 مئی تک توسیع کردی۔عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں